اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 20 کروڑ 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 2530.11کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔ذاکر کیمپ چاغی کے غیر آباد علاقے سے 2311 کلو چرس اور 66 کلو افیون ، چوہڑ چوک بس اسٹاپ راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 6کلو چرس ، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سمیت ملزم کے قبضے سے 600 گرام افیون اور 540 گرام آئس برآمد کر لی گئی ۔