• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ سٹوڈنٹس کے قبلہ اول پر اسرائیلی قبضے کیخلاف مظاہرے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، خصوصی نمائندہ)  یوم القدس  پر شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں ، سیمینار منعقد کئے گئے ۔ اسلام آباد میں القدس ریلی کی قیادت سید جاوید حسین صدر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد،علامہ سید علی بنیامین نقوی ، تصور عباس ،علامہ سجاد حسین کاظمی اوور دیگر نے کی ۔مقررین نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جا ری رکھیں گے ۔ اس موقع پر  بات کا  عزم کیاگیا کہ  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
اسلام آباد سے مزید