اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار، خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ اسلام آباد میں یوم القدس کی مرکزی ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو اسلام آباد سے ہوا جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ ظالم کے خلاف میدان میں نکلنے کو پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام پر اسرائیل قبضہ کرتا جا رہا ہے اور سب خاموش ہیں۔آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حیدر عباس ثقفی اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔