اسلام آباد( جنگ نیوز) ممبر سنٹرل کور کمیٹی یونائیٹڈ بزنس گروپ و چیئرمین آذربائیجان ، پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری نے نیٹ میٹرنگ سولرا ئزیشن پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی منفی تبدیلی کی گئی تو اس سے نہ صرف کاروباری لاگت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی برآمدی مسابقت بھی متاثر ہوگی۔