• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 کیلئے رسل ڈومینگو لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نے ڈیرن گف کی جگہ رسل ڈومینگوکو پی ایس ایل 10 کے لیے ہیڈ کوچ مقررکیا ہے۔جنوبی افریقا کے کوچ رسل ڈومینگو جنوبی افریقاا ور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ڈیرن گف نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کر لی تھی ۔رسل کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہوں۔میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں ۔سی ای او رانا ثمین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ رسل ڈومینگو ہیڈ کوچ کے طور پر قلندرز فیملی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ رسل ڈومینگو کی قیادت ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

اسپورٹس سے مزید