کراچی( اسٹاف رپورٹر) چوتھا مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ پاک ویٹرنز کلب گرین نے جیت لیا ، فائنل میں پاک ویٹرنز بلیوز کو پنالٹی اسٹروک پر تین کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ، سید سمیر حسین 15 گول کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انعامات تقسیم کئے ۔فائنل مقررہ وقت وقت تک 4-4 گول سے برابر رہا ، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کیلئے آج ہمیں اصلاح الدین صدیقی جیسے لوگوں کی ضرورت ہے انکی کاوشوں سے کراچی میں ہاکی زندہ ہے، ہم قومی کھیل کو دوبارہ بام عروج پر پہنچائیں گے۔