کراچی( اسٹاف رپورٹر) حنیف خان الیون نے کے ایچ اے رمضان المبارک انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ جیت لی ، فائنل میں یوتھ کلب کو عاصم خان کے فیصلہ کن گول کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ڈومیسٹک ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون ا مپائر کشمالہ طارق نے فائنل میچ سپر وائز کیا۔ فائنل کے اختتام پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔