پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیرہ غازی خان پولیس نے چوکی پر خارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں3دہشت گردوں کو ہلاک اور ’بڑی تعداد کو زخمی‘ کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر 20 سے 25 دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔دہشت گردوں نے مارٹر گولوں، راکٹ لانچرز کا بے دریغ استعمال کیا، دہشت گردوں کی جانب سے اسنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحے کا بھی استعمال کیا گیا۔پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبو ہوگئے۔جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دہشت گردوں کے حملے کے دوران پولیس کے تمام جوان محفوظ رہے۔