• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے بدنام زمانہ سمگلر کوگرفتارکرلیا۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انٹیلی جنس کیبنیاد پر ایک گاڑی کا پیچھا کیا گیا تواس دوران ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نےتعاقب کرنے والے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی،اے این ایف عملے نے تعاقب جاری رکھااورمنگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو جالیا،مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئے،تلاشی لینے پر گاڑی سے 339 کلو 600گرام چرس اور 26 کلو 400گرام افیون برآمد ہوئی ،اے این ایف پنجاب کے عملے نے بھاگ جانے والے ملزموں کی گرفتاری کے سلسلے میں معلومات کا تبادلہ اے این ایف خیبرپختونخوا سے کیاجس پر اے این ایف خیبرپختونخوا نے کوہاٹ میں آپریشن کے دوران ننکانہ صاحب کیس سے متعلق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نےبھی گرفتاری کے دوران فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی ۔گینگ میں شاملدیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل شروع کردیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید