• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شاہراہوں کی بندش جرم قرار دیا جائے، گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب سندھ بارڈر پر چوبیس گھنٹوں کے اندر دھرنا ختم کروا کر مال بردار گاڑیوں کی ملک بھر میں آمدورفت کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ملک بھرکی گڈز کیریئر ایسوسی ایشنز احتجاجاً سپلائی روکنے پر مجبور ہو جائیں گی۔ گڈز کیرئیر نے مطالبہ کیا ہے کہ دھرنے کے باعث رکی ہوئی چالیس ہزار گاڑیوں کو نقصان کی مد میں پندرہ ہزار روپے یومیہ فی گاڑی ادا کئے جائیں، دھرنے کے باعث ہونے والے نقصان کے تمام کلیم حکومت ادا کرے۔ چیئرمین ملک شفاء اللہ اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کی بندش کو قومی جرم قرار دیا جائے اورشاہراہیں بند کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کرکے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،چھ کینالز کے فیصلے کیخلاف جاری دھرنا فوری طور پر ختم کروایا جائے۔ منگل کو ملک بھر سے آئے ہوئے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کی تنظمیوں کے عہدیداروں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چھ کینالز کے فیصلے کیخلاف ہونے والے دھرنے کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں سندھ کے مختلف شہروں میں بزور طاقت روک دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید