• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی،بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ایک خوش نصیب ریاست ہے جس میں قائد اعظم اور پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے قرارداد مقاصد کے ذریعے بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد رکھی۔ ہمارے ہاں تو قدیم مندروں اور چرچوں کی تعمیر نو ہو رہی ہے جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایوان قائد میں نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ میں چیئرمین میاں محمد جاوید نے بین المذاھب ہم آہنگی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔قومی اسمبلی کے رکن انجم عقیل نے مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام انبیائے کرام پر کامل ایمان و یقین رکھتے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی ماہ جبین عباسی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہندو، مسلم سکھ عیسائی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں بلکہ ایک مضبوط کشتی میں سوار ہیں۔ آر ڈبلیو این کی چیئر پرسن و سینئر پارلیمنٹیرین آسیہ ناصر،قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی پارلیمانی سیکرٹری صباح صادق، سابق سنیٹر رزینہ عالم خان، ایم این اے مسز فرخ خان ، سابق سفیر صلاح الدین چوہدری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید