کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 10 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق عید کے روز شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود منزل پمپ پل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 25 سالہ میر مرتضیٰ ولد اصغر جاں بحق اور 20 سالہ میر اکبر ولد اصغر زخمی ہو گیا ، لانڈھی کے علاقے 89 موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 24 سالہ سلویسٹر ولد ارشد جاں بحق ، 18 سالہ سمیع اور 30 سالہ حسام ولد مہتاب زخمی ہوگئے ، کورنگی ابراہیم حیدری چنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 65 سالہ محمد جمیل ولد عبدالرحیم شدید زخمی ہو گیا جو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، گلشن اقبال بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک لڑکا جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ،دونوں کی عمریں 15 سے 17 برس ہیں،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا،29 مارچ کو لانڈھی کوہی گوٹھ اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک راہگیر عید کے دوسرے روز اسپتال میں دوران علاج چل بسا،عید کے دوسرے روز ناردرن بائی پاس ایم ٹی کٹ کے قریب رکشا الٹنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، ساحل تھانے کی حدود دو دریا ریسٹورنٹ کے قریب رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کیاگیا،عید کے تیسرے روز ملیر معین آباد ریلوے لائن روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار 19 سالہ ارقم ولدیت شبیر جاں بحق ہو گیا، لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 17 سالہ حسنین جاں بحق ہو گیا ، سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 10 سالہ مارو دختر سجن علی جاں بحق ،35 سالہ ثمنا زوجہ سجن علی زخمی ہوگئی ،متوفیہ اور زخمی خاتون ماں بیٹی ہیں، سائیٹ ایریا میں ٹریفک حادثے میں 28 برس کا شخص جاں بحق ہوگیا ، فوری شناخت نہیں ہو سکی ، اورنگی ٹاؤن 10 نمبر بسم اللہ کالونی میں ٹریفک حادثے میں 25 سالہ زین اللہ ولد راشر جان جاں بحق ہو گیا ، ریگل چورنگی کے قریب تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے چار افراد زخمی ہو گئے ،عینی شاہد کے مطابق گاڑی دو موٹر سائیکلوں اور رکشے کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی۔