• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گٹر میں گر کر اور نہر میں ڈوب کر دو بچے ،دیگر واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ، ہو گئے،خاتون اور ایک شخص نے مبینہ خودکشی کر لی ،تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی میں واقع گھر سے 18 سالہ مسکان زوجہ رحیم پھندا لگی لاش ملی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ،سرجانی تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 کچی آبادی کے قریب سانپ کے ڈسنے سے 25 سالہ عمر ولد عبدالمالک جاں بحق ہو گیا،منگھوپیر مائی گاڑی نہر میں ڈوب کر 10 سالہ احسن ولد غلام جان جاں بحق ہوگیا،بلدیہ مواچھ گوٹھ نور شاہ محلہ کے قریب 3 سا لہ عبدالرحمان ولد محمد قابل مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا ،اہل محلہ کے مطابق کسی کو بچے کے گرنے کا پتا نہیں چلا،جب بچے کا دم نکل گیا تو وہ گٹر کے گندے پانی میں اوپر آ گیا،واقعہ کے بعد متوفی کے لواحقین اور اہل علاقہ نے حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس پر بچے کی لاش کے ساتھ احتجاج کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ، لانڈھی لال آباد کے قریب سمندر میں ڈوب کر 42 سالہ ثناءاللہ ولد عبداللہ جاں بحق ہوگیا ،ڈاکس کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی پل کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ، عمر 25 برس کے قریب ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ، گلستان جوہر بلاک 19 گلشن بنگلوزکے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 22 سالہ غلام بخش ولد بدرالدین جاں بحق ہو گیا ، غلام لین کمہار واڑہ کے قریب سے 45 سالہ دلاور خان ولد مراد کی لاش ملی ،سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی نمبر 11 چار گیٹوں والے باڑے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، عمر 52 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ،لانڈھی نمبر 2 بیت الحمزہ گراؤنڈ کے قریب سے خاتون کی لاش ملی ، عمر 60 برس کے قریب ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید