• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذمہ دار اور کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں‘ خالد مقبول صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا،وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے چیئرمین اور کار کنوں کو عید کی مبارک باد دی،خالد مقبول نے وزیراعظم کوعید کی مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کیا،دریں اثناءچیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام تنظیمی شعبوں ، زونز، ونگز اور ٹاؤنز کے انچارجز سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ عید کے موقع پر شہداء و اسیران کے اہل خانہ کو اپنی خوشیوں میں شریک رکھیں، چیئرمیں ایم کیو ایم نے انچارجز، ذمہ داران و کارکنان کو مشکل وقت میں عزم و ہمت و ثابت قدمی سے کھڑے رہنے پر شاباشی دی اور کہا کہ انچارجز، ذمہ داران و کارکنان اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد قائم رکھیں اور کارکردگی میں مزید بہتری لائیں، علاوہ ازیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ڈسٹرکٹ حیدراباد سینئر کارکن جاوید کاردار کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار اور اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید