• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے جہاد کو اپنانا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ عید الفطر اللہ کا شکر ادا کرنے اور مسرت کا دن ہے، فلسطین وکشمیر کی آزادی اور اسلام دشمن قوتوں کو شکست کیلئے جہاد کو اپنانا ہوگا،مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں تو فلسطین وکشمیر گھنٹوں میں آزاد ہوجائیگا، فلسطین وکشمیر میں عید کے دنوں میں بھی مظالم اور مسلم نسل کشی کی جارہی ہے جس کو مسلم ممالک کو روکنے کیلئے علم جہاد بلند کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عید الفطر کی نماز کے بعد عوام سے عید ملتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،بلوچستان کے عوام کو آئینی حقوق مہیا کئے جائیں،بلوچستان کے عوام بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا دوسرے صوبوں کے عوام ہیں،غربت کے خاتمے کیلئے اور عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کیلئے آئین پر عمل کیا جائے تو کسی کو احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید