• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے حقوق اور تحفظ کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا، سنی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بالخصوص کراچی کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کی صدارت میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کی رہائشگاہ پر اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا اور سندھ کے حالات کی بہتری کے لیے لائحہ عمل تیارکیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا، محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سندھ میں کسی کی نہ جان محفوظ ہے نہ مال ،سندھ کے حالات ہر گزرتے دن بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں،اگر اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے گئے تو سندھ میں لگ جانے والی آگ سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید