کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات میں کمسن بچے اور نوجوان سمیت3افراد جاں بحق اور کمسن بچے کے والدین اور بھائی زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود اسٹیل مل چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور رفیق کو گرفتارکرکے ٹریلر تحویل میں لے لیا گیا ہے،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 28سالہ فرحان ولد سہراب کے نام سے ہوئی جو گڈاپ کا رہائشی تھا ، فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پل کے اوپر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار پل پر کھڑی پک اپ میں جاگھسا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار کمسن بچہ جاں بحق اور متوفی بچے کے والدین اور معصوم بھائی زخمی ہوگیا،متوفی کی شناخت3سالہ عثمان ولد بلال زخمی ہونے والوں میں32سالہ بلال اور اہلیہ اسماءاور ان کا7سالہ بیٹاعمر خطاب شامل ہیں،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارسہراب گوٹھ کی جانب سے آرہا تھا ،پولیس نے پک اپ ڈرائیور نبی خان کو گرفتارکر لیا ، غریب آباد لیاری ایکسپریس وے پل کے نیچے سائن بورڈ سڑک پر چلتی موٹرسائیکل پر گرگیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار2افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج عبداللہ ولد محمد الطاف دم توڑگیا، عامر فریدی زخمی ہوا ہے جو آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر ہے اور متوفی کو موٹرسائیکل پر لے کر جارہا تھا جو نیو ٹاون دھوراجی کا رہائشی تھا۔