کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےکراچی میں غیر قانونی تعمیرات کروانے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے سسٹم کے خلاف نگراں حکومت کے دور میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لکھے گئے خط پر کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ 26 ستمبر 2023ء کو ڈی جی ایس بی سی اے نے پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں ثاقب بن رؤف، کاشف بن رؤف، سلمان، فراز بلڈر، جنید نفیس اور فیصل بلڈر سمیت 7افراد کے نام دیے گئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خط کی روشنی میں ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے سسٹم کے کرداروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔