کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے قائدآباد کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان بلال اور ارشد علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 30بور پستول ، شہریوں سے چھینی ہوئے موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کراچی ،پولیس کے مطابق ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے،شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 21/c ڈبل روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ظہور احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 30بور پستول، موبائل فون، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ، ایک ملزم فرار ہو گیا ،گرفتار ملزم نے شہر بھر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو آپریٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے،نیو کراچی پولیس نےسیکٹر 11جے میں مبینہ مقابلے میں ملزم شیراز عرف شیری ولد ارشاد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 30 بور پستول ، ایک موبائل فون برآمد کرلیا ، ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا،بن قاسم پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے 3کارندوں عطااللہ، رضوان اور شہزاد کو گرفتار کرکے 2پستول ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد پہلے بھی تھانہ کانگا ضلع لاڑکانہ سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو عادی ملزمان عریش حسن ولد محمد ابرار اور شان بھٹی ولد عارف بھٹی کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔