کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاہد غوری نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں عوام کو مزید ریلیف دیا جائے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اس کا پورا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے،کراچی ملک کا معاشی حب ہے کے الیکٹرک نے یہاں کی روشنیوں کو مدھم کردیا ہے،وفاقی وصوبائی حکومتیں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈن کو ختم کرائیں،کے الیکٹرک اگر باز نہیں آرہی تو اس کا لائسنس کینسل کرکے کے الیکٹرک کو حکومتی تحویل میں لیا جائے،ملک میں سب سے زیادہ بجلی لوڈشیڈنگ کراچی میں ہورہی ہے،16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں اضافہ اور اس کی روک تھام نہ ہونا سوالیہ نشان ہے،بڑے بڑے ڈمپرز، کنٹینرز کھلے عام دن میں شہری علاقوں میں داخل ہورہے ہیں،ٹریفک قوانین موجود ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا،میں شاہراہوں پر ٹریفک پولیس موجود ہوتی ہے جو ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی بجائے چالان کرنے میں مصروف رہتے ہیں،ٹیفک حادثے معمول بن چکے ہیں روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔