کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ اورسچل پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طورپر داخلی اور خارجی راستے بند کرکے سیل کیاگیا، ترجمان ضلع شرقی پولیس کے مطابق کومبنگ ، سرچ آپریشن دو ٹیموں نے کیا جس کی نگرانی سب ڈویژنل (ایس ڈی پی اوز) سہراب گوٹھ اور سچل کررہے تھے، جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفی کیشن کی گئی۔