کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم فنکشنل سندھ کے صدر اور جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شا ہ راشدی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے مزید6نئی کینال نکالنے کے خلاف5اپریل کو سکرنڈ سے حیدرآباد اور 6 اپریل کو کراچی میں ریلیاں نکالی جائیں گی، کراچی پریس کلب پر 4بجے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فنکشنل لیگ، جی ڈی اے کے کارکنان کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے ، انہوں ے کہا کہ سندھو پر کینال بنانے دینگے اور نہ ہی پیپلزپارٹی کی حکومت رہے گی ،ہم کسی صوبے کی ترقی کے خلاف نہیں ہیں مگر کسی صوبے کو بنجر بناکر صرف ایک صوبے کی ترقی قبول نہیں ،کراچی کےعوام دریائے سندھ کو بچانے کے لیے جاری ہمارے احتجاج میں شامل ہو جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں عید ملن پارٹی سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔