کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ جب سسٹم میں پانی ہی موجود نہیں ہے، تو یہ کینالز کیسے بنا رہے ہیں، کینالز سندھ کے لئے بہت بڑے نقصان دہ ہیں، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی، پانی کی قلت کی وجہ سے پورے سندھ کو پانی دینا ہمارے لئے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے.پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام کینالز کی مخالفت کر رہی ہے، دریائے سندھ پر بننے والے چھ کینالز کی حمایت کرنے والے آج پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، سندھ حکومت نےابھی تک اس منصوبے کو ایکنک سے منظور ہونے نہیں دیا ہے اس لئے یہ مسئلہ ابھی تک رکا ہوا ہے۔جام خان شورو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وفاق کو یہ باور کروایا ہوا ہے کہ یہ مسلہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا آپ سمجھ رہے ہیں۔