• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی عوام بالخصوص ایکسپورٹرز کیلئے خوش آئند ہے، اشتیاق بیگ

کراچی (جنگ نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اور ممتاز بزنس مین اشتیاق بیگ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے عوام اور صنعتکاروں کیلئے ایک بڑا ریلیف قرار دیا ہے جسے بزنس کمیونٹی نے بھی سراہا ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی عوام بالخصوص ایکسپورٹرز کیلئے خوش آئند ہے جو صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو نمایاں طور پر حل کرے گی جس سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید