کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی دلدل سے نکال کر نئی جلا بخشی،ذوالفقار علی بھٹو کے46ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 4 اپریل بھٹو سے تجدید عہد اور وفاداری کی عظیم ترین مثال کا دن ہے، قوم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وہ پاکستان کے پہلے براہ راست منتخب وزیر اعظم تھے، جنہوں نے پاکستان کی معیشت ، زراعت اور صنعت میں انقلاب برپا کیا، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا، ان کے حقوق دلوائے، انقلابی لیبر ریفارمز اور زرعی اصلاحات نے عام آدمی کو عزت ، وقار اور زمین کی ملکیت دی۔