• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی ہماری زندگی اور موت کا معاملہ ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے پانی پر ڈاکے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے وڈیو بیان میں کہا ہےکہ پانی ہماری زندگی اور موت کا معاملہ ہے،دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنا سندھ کو بنجر بنانے اور سندھ کے شہری علاقوں کراچی اور حیدرآباد کے کروڑوں لوگوں کو پیاسا مارنے کی سازش ہے،کراچی کا پانی کینجھر جھیل سے آتا ہے جو دریائے سندھ سے پہنچتا ہے، انھوں نے کہا کہ ہفتہ5 اپریل کو سکرنڈ سے حیدرآباد تک احتجاجی ریلی نکالیں گے، صبح11بجے سکرنڈ سے نکلیں گے،4بجے پٹڑی بائی پاس سے ہوکر حیدر چوک حیدرآباد میں جلسہ ہوگا،، 6 اپریل کو4بجے کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج ہوگا، عوام اپنے حقوق کے لئے شرکت کریں اور بتادیاجائے کہ کراچی کےعوام بھی جاگ گئے ہیں، اورپی پی کی سندھ کو بنجر بنانے کی سازش قبول نہیں کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید