• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد لطیف نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر شدید برہم

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نےنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دوسرے ون ڈے میں شکست پر قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہ جیت سکا۔ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے 84 رنز سے جیت کر سیریز میں دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 292 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 208 رنز بناسکی اور ابتدائی بیٹرز بری طرح ناکام ہوئے۔ قومی ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھاکہ جن پچوں پر سوئنگ اور باؤنس ہوتا ہے وہاں پر ہماری ٹیم بالکل فارغ ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بیٹرز کمر سے اوپر والی بال نہیں کھیل پا رہے ہیں، وائٹ بال کرکٹ میں دنیا کی کرکٹ کے ساتھ چلنا ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید