• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سب سے اہم، مچل اسٹارک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے میں درد کی شکایت تھی۔ یاد رہے کہ وہ چیمپئنزٹرافی 2025 سے دستبردار ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذہن میں یہ بھی تھا کہ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا ٹور ہے اور آئی پی ایل بھی ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بھی فٹ رہنا ہے۔ میرے لے سب سے اہم ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے، چاہتا ہوں کہ میرا جسم ٹھیک رہے اور میں آنے والے مہینوں میں بہتر طریقے سے کرکٹ کھیل سکوں ۔

اسپورٹس سے مزید