• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ خار جیوں کیساتھ ملکر نمٹیں گے‘‘ نوازشریف، مریم، محسن نقوی کا ملاقات میں اعلان

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی-کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیااورخارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا-امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیاگیا،دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے ، قابل مرمت گاڑیوں کو روکا جائے اور اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید