• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی ملائیشیا کے وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ملائیشیا کی برادر قوم کو عید الفطر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کوالالمپور کے متوقع دورے کی پاکستان اور ملائیشیا کے دو طرفہ تعلقات کے ضمن میں اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے اپنے ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال ملائیشیا کے دورے کے منتظر ہیں۔اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر مختصر گفتگو بھی کی ۔
اہم خبریں سے مزید