• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کیلئے بھی پیکا طرز کا سخت قانون ہونا چاہیے، رانا ثناء

فیصل آباد (نمائندہ جنگ ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہے قومی سلامتی اجلاس کیلیے پی ٹی آئی کو دعوت دی تھی وہ نہیں آئے، اگر کوئی آل پارٹیز کانفرنس بلائے تو اس کو ویلکم کرتے ہیں ۔ پیکا ایکٹ پر حکومت صحافتی اداروں کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے، سوشل میڈیا پر جس طرح پروپیگنڈہ ہو رہا ہے اس کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ کی طرح کا سخت قانون ہونا چاہیے، یہ قانون حق سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافتی اداروں کے خلاف نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید