• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم

اسلام آباد(طاہر خلیل)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن 31مارچ کو ختم ہوگئی ہے۔پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کیمپ میں کام جاری ، عید کے 3 روز کے 5خاندان لوٹ گئے،حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں کام جاری ہے اور عید کے3روزکے دوران صرف 105 افراد پر مشتمل 5خاندان واپس جاسکے ہیں اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی اب ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔خیبر پختونخوا میں رجسٹررڈ افغان مہاجرین کی کل تعداد 7لاکھ 9 ہزار سے 278 ہے جبکہ کیمپوں میں 3 لاکھ 44 ہزار 9 سوآٹھ افغان رہائش پذیر ہیں۔ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 647 ہے۔سال 2013 سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے واپس جا چکے ہیں بلوچستان میں 3 لاکھ 17 ہزار، پنجاب میں ایک لاکھ 96 ہزار اور سندھ میں 74 ہزار 117 افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام آباد میں 42 ہزار 718 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 448 افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید