• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میمز کی سیاست، وائٹ ہاؤس نے انتہائی دائیں بازو کی آن لائن ثقافت کو اپنالیا

نیویارک (اے ایف پی) اشتعال انگیزی کی خاطر پوسٹ کرنا طویل عرصے سے انٹرنیٹ مخالفوں اور انتہائی دائیں بازو کی سیاست کا شیوا رہا ہے، تاہم، ان دنوں، وائٹ ہاؤس کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ بھی اسی مواصلاتی حکمت عملی کو اپنا رہا ہے جو اکثر دوسروں کی تکلیف کا جشن مناتی ہے۔حال ہی میں، اکاؤنٹ نے ایک روتی ہوئی ہتھکڑی پہنے مبینہ مجرم کی جلاوطنی سے قبل گرفتاری کے بارے میں پوسٹ کیا اور اس کی تصویرکومصنوعی ذہانت سے تیار کردہ گیبلی انداز میں دکھایا گیا ہے، جس سے اس کے رونے کی تصویر کو ایک متحرک جمالیاتی شکل دی گئی ہے،جو انٹرنیٹ پر سیل رواں کی طرح پھیل گئی ۔ جلاوطن لڑکی کی گرفتاری کی گیبلی تصویر کشی پر آن لائن غم و غصے کا جواب دیتے ہوئے، وائٹ ہاؤس کے مواصلاتی اہلکار کیلن ڈور نے اس تصویر کو دوبارہ پوسٹ کیا،اور اس عزم کا اظہار کیا کہ گرفتاریاں جاری رہیں گی، میمزبھی جاری رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید