• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر گیٹ اسکینڈل، نتن یاہو حکومت الزامات کی زد میں، دوحہ سے رقم لی

یروشلم (اے ایف پی) اسرائیل اس وقت وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے معاونین کو قطر سے مالی اعانت سے منسلک کرنے کے الزامات کی زد میں ہے، قطر حماس کے رہنماؤں کا میزبان اور غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی میں مدد کررہا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی قطر گیٹ کے نام سے منسوب، تحقیقات کو جنم دینے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے قریبی افراد میں سے چند کو اسرائیل میں دشمن ریاست قطر کی شبیہ کو فروغ دینے کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔نیتن یاہو کے کم از کم دو معاونین پر شبہ ہے کہ وہ اسرائیل میں دوحہ کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے قطری حکومت سے رقم وصول کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید