کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے آخری پڑائو مائونٹ مونگا نوئی پہنچ گئی ہے۔ ٹیم جمعے کو مقامی وقت کے مطابق 2 بجے پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نے سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ فاسٹ بولر حارث رئوف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور انہوں نے درد کی کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ دوسرے ون ڈے میں ان کے سر پر ول اوریک کی گیند لگی تھی ان کی جگہ نسیم شاہ نے کن کشن متبادل کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔نئے قانون کے تحت بطور متبادل نسیم شاہ نے بیٹنگ کی اور51 رنز بنالیے اور یوں پاکستان نے 12 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھیلا۔ سفیان مقیم نے 12 ویں نمبر پر بیٹنگ کی جو خود ایک منفرد واقعہ ہے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 13 رنز اسکور کیے تھے۔