• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بھٹو نے ملک میں جمہوری سیاست کی بنیاد رکھی،علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ قائد عوام نے قوم کو نئی راہ دکھائی شہید بھٹو مایوسی کے اندھیروں میں امید کی کرن بنے ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیاان کی سیاسی بصیرت نے پاکستان کو سفارتی، اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط کیا انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے آئین دے کر جمہوریت اور عوامی حقوق کی بنیادیں مضبوط کیں اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں شہید بھٹو کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، پیپلزپارٹی کے قیام کا مقصد عوامی خدمت کرنا تھا اور شہید بھٹو کے اس مقصدکو لیکر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں جیالے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید