• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ بلوچستان پر14اپریل کو اسلام آبادمیں قومی کانفرنس ہوگی‘ جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان سیاسی کمیٹی کے صدر زاہدا ختر بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی مسئلہ بلوچستان پر 14اپریل کو اسلام آبادمیں قومی کانفرنس منعقد کریگی کانفرنس میں بلوچستان کی تمام لیڈرشپ کے علاوہ قومی سطح کے قیادت شرکت کریگی کانفرنس میں بلوچستان کے مسئلے پر قومی قیادت مشترکہ موقف اختیار کرکے آئندہ لائحہ عمل کا مشترکہ موقف ومشترکہ جدوجہد اعلان کرے گی قومی کانفرنس کا بلوچستا ن کے حوالے سے بہترین اثرات مرتب ہو ں گے بلوچستان کی قیادت کو کانفرنس کا دعوت دنامہ دینے کیلئے لیاقت بلوچ چند دنوں میں کوئٹہ آئیں گے بلوچستان کے عوام کوحقوق امن ترقی روزگار اورخوشحالی دینے کیلئے ہر جمہوری جدوجہد کریں گے جمہوری مزاحمت کا راستہ روکھا جارہاہے ۔
کوئٹہ سے مزید