• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کے مسئلہ کا مستقل حل نکالا جائے، طاہر بزنجو

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر میرطاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچوں سے سب معافی مانگتے ہیں مگر اقتدار میں آنے کےبعدان سے ظالمانہ سلوک کرتے ہیں،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے بعد سرکاری دانشوروں نے جس طرح ان کی کردار کشی کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دوسری جانب عقل و بصیرت رکھنے والے سیاسی کارکن اور سچ بولنے ولکھنے والے صحافی اور دانشور ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی بلوچستان میں بلوچ علماء اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی ان کی گرفتاری پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور اس کو سرکاری دانشور عجیب و غریب القابات سے نواز رہے ہیں وہ عالمی امن انعام کےلیے نامزد ہوچکی ہیں انسانی حقوق کیلئے ان کی خدمات کا اعتراف عالمی برادری ،یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کرچکی ہیں اسی لیے تو اقوام متحدہ ہو یا دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں وہ ان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار اوررہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار لاپتہ افراد کے مسئلہ سے راہ فرار اختیار کرنے کی بجائے اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کریں ۔
کوئٹہ سے مزید