کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز کی منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزاروں نے سندھ حکومت ، شہری حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ 2007 سے احکامات جاری کر چکی ہے کہ شیریں جناح کالونی سے غیر قانونی آئل ٹینکرز کے اڈے کو ذوالفقار آباد منتقل کیا جائے ۔