ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں خاتو ن ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا ایک اور سیکنڈل سامنے آگیا، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں پلمانالوجی وارڈ کے بعد میڈیسن وارڈ 12 میں عید کے دوسرے خاتون پی جی آر کو ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کا مقدمہ پولیس تھانہ کینٹ نے درج کرلیا ہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون پی جی آر پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ( میڈیسن سال سوئم ) وارڈ نمبر 12 میں عید کے دوسرے روز مورخہ یکم اپریل 2025 کو اپنی ڈیوٹی بطور پی جی آر ایمرجنسی وارڈ میں سرانجام دے رہی تھی کہ اس دوران ساتھی پی جی آر ڈاکٹر نے ان کو اکیلے پاکر ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون ڈاکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ پی جی آر ڈاکٹر ایک لاپروا اور جارحانہ مزاج کے مالک ہیں۔