ملتان(سٹاف رپورٹر) حضرت دستگیر غوث پاک نورانی کے سجادہ نشین پیر سید ڈاکٹر غوث عالم گیلانی نے کہا ہے کہ غوث پاک نورانی نے ساری زندگی اسلام کی تبلیغ و اشاعت، علوم دینیہ کے فروغ اور اعلائے کلمتہ الحق میں گزاری، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حضرت دستگیر غوث پاک نورانی کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب اور سالانہ ختم قرآن کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی،تقریب سے غلام مصطفیٰ شاہ گیلانی، پیر سید انور غوث گیلانی، پیر سید عالمین گیلانی اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور ملتان اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے علماء کرام و نعت خواں حضرات نے خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔