ملتان(سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صدرہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر کا سابق وزیراعظم وبانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے شہادت قبول کر کے پاکستان بھر کے مظلوم عوام کے شعور کو ضیا بخشی ،ڈسٹرکٹ بار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ شاکر نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پالیسیز پر عمل پیرا ہوکر ملک کو درپیش مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے،تقریب کی صدارت ممبرپاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے کی جب کہ تقریب نشید عارف گوندل،زوار حسین قریشی خالد ظفر وینس سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔