• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،علامہ مظہر سعید کاظمی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ آستانہ کاظمیہ سعیدیہ کے سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنے اسلاف کی روایات پر عمل کرتے ہوئے قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، وہ آج برصغیر کے عظیم محدث ،روحانی پیشوا ، جماعت اہل سنت پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان کے بانی غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے 40ویں سالانہ عرس کی دوسری نشست میں صدارتی خطاب کررہے تھے، علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات ،بے گناہ شہریوں اور مذہبی رہنمائوں پر قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دفاع وطن کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اصلاح معاشرہ اور تربیت کردار کیلئے خانقاہی نظام کا احیاضروری ہے،عرس کے اجتماع سے وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مولانا منظور احمد سعیدی، مولانا محمد سلیم سعیدی، مولانا محمد آصف سعیدی، مولانا محمد طہٰ سعیدی اور مولانا عبدالرزاق نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید