• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے روٹھ کر جانے کے غم میں نشئی شوہر نے گھر کو آگ لگادی

ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹھ کر جانے والی بیوی کے غم میں نشئی شوہر نے گھر کو آگ لگادی ،تھانہ قطب پور کے علاقے محلہ نظام آباد کا رہائشی محمد وسیم کی بیوی سائرہ بی بی ڈیڑھ سال ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی جس کے شوہر نے بیوی کے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر پورے گھر کو آگ لگادی آگ کی وجہ سے گھر میں موجود سامان فرنیچر ،چارپائیاں بسترے اور قیمتی ملبوسات جل گئے، آگ کی اطلاع پر ریسکیو1122نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابو پالیا گیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور محمد وسیم کو گرفتار کرلیا ۔ 
ملتان سے مزید