ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام کے تحت 38مقدمات درج کرلیے تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں دانیال امین سے دو ڈاکو نقدی، موبائل فونز وایک تولہ زیور چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں عمران منیر سے چار ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں لیاقت سے دو نامعلوم ملزمان ڈیڑھ لاکھ نقدی سمیت موبائل چھین لیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں رضوان رفیق سے دو ڈاکو دس ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں قیصر سے دو نامعلوم ملزمان 27 ہزار روپے لے گئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اویس کا موبائل چھن گیا، نعمان سے نامعلوم ملزمان نے دو موبائل چھین لیے، تھانہ صدر کے علاقے میں عثمان سے ملزمان موبائل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں عبدالخالق سے دو ڈاکو دس ہزار روپے اور موبائل سے محروم کرگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان اعجاز سے موبائل اورموٹرسائیکل چھین لی، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں صیغم عباس سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل لے گئے جب کہ یاسر عباس ، شاہ رخ علی ،محمد عثمان ، حبیب شہزاد ، محمد طاہر ، میمونہ خالد ، محمد سعید ، چودھری تمیم ، محمد عبداللہ ، حافظ محمد عمر ، محمد اعظم ، سجاول ، مہر گل خان،محسن ،اعجاز ، ضیا اللہ ، عبدالوہاب ،عمران ،اللہ رکھا ، سعد ،رانا راحیل ، مسعود بشیر ، عمر فاروق ، محمد عابد ،فہیم اقبال اور سلیم کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ۔