ملتان (سٹاف رپورٹر) لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، گلگشت پولیس کو رضوان نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم مشتاق کی دکان پر کم عمر بچے مزدوری کرتے ہوئے پائے گئے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،گلگشت پولیس نے ملزم سعد سے پسٹل اور دوگولیاں جب کہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم علی رضا سے پسٹل برآمد کرلیے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، قطب پور پولیس نے ملزم عارف سے 1100گرام ہیروئن ممتاز آباد پولیس نے ملزم ریحان ارشد سے 15لیٹر شراب کوتوالی پولیس نے ملزم مبین سے 1080گرام چرس ملزم کاشف سے 20لیٹر شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم نذر سے 60لیٹر شراب صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم بلال سے 15لیٹر شراب جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم نازک سے 40لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے سرکاری سیل کو توڑ کر غیر قانونی تعمیرات کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارکر نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں عورتوں سمیت 8افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، کارسرکار میں مداخلت کرنے اور ڈکیتی کے ملزمان کو چھڑوانے کے الزام میں پولیس نے 15نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔