• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل میں لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے دو مبینہ ڈکیت پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مارے گئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سچل کے علاقے میں ہوٹل میں لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے دو مبینہ ڈکیت پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مارے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود غازی گوٹھ میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چائے کے ہوٹل میں داخل ہوکر لوٹ مار کی۔ملزمان لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے لگے کہ اس دوران ہوٹل پر موجود سادہ لباس پولیس کانسٹیبل حیدر جو کی تھانہ سہراب گوٹھ میں تعینات ہے نے واردات کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ پولیس کانسٹیبل نے واردات کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ملزمان سے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید