• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پانی کے بحران نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، شیخ امتیاز حسین

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں پانی کے بحران نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، پاکستان میں پانی کا بحران انتہائی سنگین ہوتا جا رہا ہے، یہ بات پاکستان ایگریکلچر اینڈہارٹی کلچر فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ملک میں موجود ہ پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی صرف ماحولیات کےلئے ہی تشویش ناک نہیں ہے، بلکہ ہماری قومی سلامتی، خوراک کی سلامتی اور بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے پاکستان میں پانی کے بحران سے نکلنے کے لیے ہمیں مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی، جس کےلئے سب سے پہلے، پانی کے ذخائر میں اضافے کے لیے نئے ڈیمز اور آبی ذخائر تعمیر کرنا ضروری ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے جدید آبپاشی کے طریقے اپنانے چاہئیں، جیسے ڈرپ اریگیشن اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے منصوبے ،عوام میں پانی کے مؤثر استعمال اور بچت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا بھی لازمی ہے۔ شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی کمی کوئی نئی بات نہیں ہے، آبی وسائل میںکمی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ پاکستان کی بقا کے لیے سب سے اہم ہے، 2008 کے اوائل میں، روئٹرز نے دبئی میں ایک بین الاقوامی فورم میں رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں بہنے والے پانی کی روک تھام ہماری زرعی پیداواری صلاحیت اور غذائی تحفظ کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے، بدقسمتی سے ان انتباہات کے باوجود ہم عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید