کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کالونی میں ٹانگ سےمعذور ڈاکو شہری سے نقد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگیا۔ ماڈل کالونی شیٹ 24 کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی۔متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان ایک لاکھ 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو ٹانگ سے معذور تھا جس کی وجہ سے لنگڑا کر چل رہا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔فوٹیج میں 2ملزمان کو شہری سے لوٹ مارتے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔