• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متمول علاقوں میں گھروں کے باہر سے کچرے کے تھیلیاں اٹھانے والے غائب

کراچی (اسد ابن حسن)متمول علاقوں میں گھروں کے باہر سے کچرے کے تھیلیاں اٹھانے والے غائب ملک میں مقیم غیر قانونی افغانی شہریوں کی ان کے وطن واپسی کی أخری تاریخ گزرنے کے بعد اور اسلام أباد میں کریک ڈاؤن شروع ہونے کی خبروں کے بعد ایک طرف ملک میں پراپرٹیز اور گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں أرہی ہے تو دوسری طرف ایک اور بڑا مسئلہ بھی سر اٹھانے لگا ہے۔ یہ مسئلہ ملک بھر کے اپر اور لوئر کلاس اور ساتھ ہی پسماندہ علاقوں اور گیٹیڈ سوسائٹیز میں جہاں مکین اپنے گھروں کے باہر کچرے کی تھیلیاں رکھ دیتے تھے اور ان کو افغانی نوجوان یا بچے سوزوکیوں یا موٹر سائیکل سے منسلک ٹھیلوں پر اٹھا کر لے جاتے تھے ان کا اٹھایا جانا تین یوم سے بند ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ کچرہ کنڈیوں سے بھی جو أدھا کچرہ یہ افغانی صاف اور چن کر کے لے جاتے تھے وہ بھی پڑا ہوا نظر أرہا ہے۔ پوش علاقوں جیسے ڈی ایچ اے اور کلفٹن شامل ہیں وہاں مذکورہ صورتحال نہیں ہے کیونکہ وہاں کی انتظامیہ اپنی گاڑیوں سے اور اپنے اسٹاف سے وہ کچرہ اٹھواتی ہے۔ چند علاقوں میں پٹھان نوجوان موٹر سائیکل ٹھیلوں پر کچرے کی تھیلیاں اٹھاتے نظر تو أرہے ہیں مگر بیشتر علاقوں کا حال برا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید